Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

پاک ایران تجارت میں وسعت دینے کیلئے ویبنار کا انعقاد

دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لاہور میں ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری، تہران میں پاکستان کے کمرشل اتاشی اور پاکستان و ایران کے معروف تجارتی و اقتصادی ماہرین نے اظہار خیال کیا۔ ایران اور پاکستان کے نجی شعبوں میں چینل کے قیام کے لیے تشکیل پانے والے وبینار میں شرکاء نے امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ سے مصنوعات کی شفافیت، ٹیکس سے مستثنیٰ اشیا کی منتقلی کی راہ میں پائی جانے والی رکاوٹوں کو دور کرنے اور سرحدی تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
شرکاء نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین کے حجم کی شرح کو گنجائش کے مطابق ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس شرح کو پانچ ارب ڈالر کے برابر پہنچائے جانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ ویبنار میں ایران کے قونصلر جنرل نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کی توسیع کی کافی گنجائش پائی جاتی ہے اور ایران پیٹروکیمیکل سمیت مختلف شعبوں میں اپنی پیداوار منتقل کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular