Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

پاراچنار: شہدائے اے پی ایس کی قبور پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحے کی یاد میں پاراچنار میں شہداء کی قبروں پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہداء کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔ پاراچنار کے گلزار شہداء قبرستان میں آرمی پبلک اسکول پشاور سانحے میں شہید ہونے والے پاراچنار کے طلباء شہید ندیم حسین، شہید عمران علی اور شہید ابرار حسین کی قبروں پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ شہداء کی قبروں پر شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہید ابرار حسین کے بھائی منتظر حسین، یوسف لالا، حاجی عابد حسین، علامہ یوسف حسین اور سر زاہد حسین نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ بدترین واقعہ ہم کبھی بھی نہیں بھولیں گے اور دہشت گردی کے خلاف ہم فورسز کے ساتھ ہیں۔
شہداء کے لواحقین نے کہا کہ انہیں اپنے ننھے پھولوں کی قربانی پر فخر ہے، لواحقین اور رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اے پی ایس کے شہداء کے ورثاء کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں۔ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یاد میں ضلع کرم کے مختلف اسکولوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسکولوں کے ننھے طالب علموں نے شہدائے اے پی ایس کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم حاصل کرکے ہی دشمن سے انتقام لیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular