Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

وزیراعظم عمران خان کی بھارتی منفی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے خلاف جاری بھارتی پروپیگنڈے بالخصوص بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ہائبرڈ وارفئیر کے حوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کے خلاف بھارتی میٖڈیا کی جانب سے غلط معلومات اور منفی پروپیگنڈے کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیے گئے غیر قانونی اقدامات، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ہندو فاشسٹ ایجنڈے اور اس کے نتیجے میں علاقائی امن و امان کو درپیش خطرات سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈ کیا جارہا ہے، جس کا مقصد نہ صرف عالمی توجہ ہٹانا ہے بلکہ ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے اور اس حوالے سے عوام میں بہتر شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میں بھرپور اقدامات کیے جائیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بے بنیاد اور من گھڑت مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے اور عوام اور عالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ سامنے لایا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی میڈیا بھی اس ضمن میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular