بھارت وطن عزیز میں مذہبی خلفشار پیدا کرنے کوششوں میں ھے ،عامر خان
کراچی(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ڈپٹی کنوینر عامر خان کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی و دیگر رہنماوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی موجودہ صوتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت وطن عزیز میں مذہبی خلفشار پیدا کرنے کوششوں میں ہیں، اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، ستر سالوں سے ہمارا بیرونی دشمن ملکی سلامتی کیخلاف سازشیں کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور انشائ اللہ ساتھ مل کر وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، ایم کیو ایم شہر قائد میں شیعہ سنی اتحاد و وحدت کو قائم رکھنے کیلئے نکلی ہے، تمام مکاتب فکر کے علمائ کی مشاورت کے بعد بہت جلد ایک بین المسالک اجلاس بلائیں گے، تاکہ مملکت خداداد میں فرقہ واریت کو فروغ دینے والوں کی نفی ہوسکے، 10 محرم الحرام کے بعد شہر میں فرقہ واریت پھیلائی گئی، ملک بھر میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہو رہی ہے، یزیدیت زندہ باد کے نعرے لگانے والے مسلمانوں کو تقسیم کرکے ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں، ہم حسینی ہیں اور یزیدی افکار کیخلاف میدان عمل میں موجود ہیں
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- متحد ہ وفد کی مجلس وحدت کے رہنماوں سے ملاقات
متحد ہ وفد کی مجلس وحدت کے رہنماوں سے ملاقات
-
Ilyas - ستمبر 24, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































