انٹیلی جنس افسر طلال ناجی نے قاسم سلیمانی کی آمد ورفت پر نظر رکھی ہوئی تھی ، بغداد آنے کی معلومات امریکا کو فراہم کیں،حملہ کے بعد بیگ چوری کرلیا
تحقیقاتی کمیٹی کو امریکی کمان اور مہدی المہندس کی موبائل فون کا ڈیٹا بھی مل گیا، عراقی کمیونی کیشن کمپنی کےv v بھی حملے میں معاونت کے شواہد مل گئے
تہران(نیوز ڈیسک) شہیدقاسم سلیمانی پر عراق میں حملے کی تحقیقات کرنے والی خصوصی کمیٹی کو عراقی کمیونی کیشن کمپنی کے حملے میں معاونت کے شواہد مل گئے ہیں، الحشد الشعبی کی قیادت نے کمیٹی کو بعض دستاویزات فراہم کی ہیں جبکہ بغداد ایئرپورٹ پر "وکٹوریا” فوجی اڈے میں موجود امریکی فوجی کمان کو کی گئی ابو مہدی المہندس کے ایک ساتھی کے موبائل فون کی کالز کا ڈیٹا فراہم کیاہے،ادھر کتائب حزب اللہ نے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی پر حملے میں عراق کے متعدد انٹیلی جنس افسروں نے امریکی فوج کو معلومات فراہم کی تھیں، انٹیلی جنس افسر طلال ناجی نے قاسم سلیمانی کی آمد ورفت پر نظر رکھی ہوئی تھی اور اس نے امریکا کو معلومات فراہم کی تھیں، طلا ل ناجی نے الحشد الشعبی کے ساتھ لبنانی اور ایرانی مشیروں ملاقاتوں پر بھی نظر رکھی ہوئی تھی ،ناجی پر قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ان کا بیگ چوری کرلیا جس کا اب کچھ پتا نہیں
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- شہید قاسم سلیمانی پر حملہ، عراقی انٹیلی جنس افسران نے…
شہید قاسم سلیمانی پر حملہ، عراقی انٹیلی جنس افسران نے مدد اور معلومات دیں
-
Ilyas - اگست 6, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 17
- 1 minute read


































