Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

ساری دنیا اسرائیل کو تسلیم کرلے ، جب تک فلسطین اسے تسلیم نہیں کرتا کوئی فائدہ نہیں، عمران خان

 مسلکی بحث کابینہ اجلاس میں بھی پہنچ گئی، ملک شیعہ سنی لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا،کابینہ ارکان، مذہبی معاملات حساس ہیں ،سوچ سمجھ کر بولنا چائیے
ساری دنیا اسرائیل کو تسلیم کرلے لیکن جب تک فلسطین اسے تسلیم نہیں کرتا ا ±س وقت تک کوئی فائدہ نہیں ہوگا،ہمیں فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا ہونا چاہیے، وزیراعظم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں پھیلی مسلکی بحث کابینہ اجلاس میں بھی پہنچ گئی، کابینہ ارکان نے کہا کہ ملک شیعہ سنی لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس موقع پر وزیراعظم نے حکم دیا کہ کوئی کابینہ رکن مسلک کے معاملے پر بات نہ کرے، مذہبی معاملات حساس ہیں ،سوچ سمجھ کر بولنا چائیے، ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اگرساری دنیا بھی اسرائیل کو تسلیم کرلے لیکن جب تک خود فلسطین اسے تسلیم نہیں کرتا ا ±س وقت تک کوئی فائدہ نہیں ہوگا، جب تک فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ حل نہیں نکلتا اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا ،عمران خان کا کہنا تھا کہ بنیادی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، جب بھی کوئی ملک اسرائیل کو تسلیم کرتا ہے تو سب سے زیادہ مزاحمت فلسطین سے کی جاتی ہے۔ جب اسٹیک ہولڈرز تسلیم نہیں کر رہے تو ہم کیسے تسلیم کرسکتے ہیں ، ہمیں فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ قائداعظم ؒشروع سے ا ±ن کے ساتھ کھڑے تھے

مزید پڑھیے

Most Popular