
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی جگہ مولانا عبدالخبیر آزاد کو رویت ہلال کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کی گئی ہے، رویت ہلال کمیٹی میں 19 ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں راغب نعیمی، ڈاکٹر محمد حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم، ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی اقبال چشتی، ڈاکٹر مفتی علی اصغر، فیصل احمد، سید علی کرار نقوی شامل ہیں۔ کمیٹی میں مفتی فضل جمیل، حافظ عبدالغفور، یوسف کشمیری، قاری میر اللہ، حبیب اللہ چشتی، مفتی ضمیر و دیگر ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔ رویت ہلال کمیٹی میں سپارکو، محکمہ موسمیات، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، وزارت مذہبی امور کا ایک، ایک نمائندہ شامل ہے، مذکورہ نوٹیفکیشن ڈی جی سید مشاہد حسین خالد کی جانب سے جاری کیا گیا۔


































