Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

امریکا معاہدہ سے نکلا واپسی بھی اسے ہی آنا چاہئے،امریکی رکن

ہم معاہدے میں واپس جائے بغیر ایران سے پاسداری کی توقع کیسے کر رہے ہیں
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن الہان عمر نے کہا ہے کہ امریکا ایٹمی معاہدے سے پہلے نکلا ہے تو معاہدے میں پہلے واپس بھی آنا چاہیے، خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں الہان عمر نے کہا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ فریقین اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ فریق مقابل پہل کرے اور یہ صورتحال ہمیں بند گلی میں لے گئی ہے،انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم ہی وہ فریق تھے جس نے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کی تھی تو کیا معاہدے میں واپسی کے لیے پہل ہمیں نہیں کرنا چاہیے؟ اگر ہم ایٹمی معاہدے میں واپس نہیں جائیں گے تو ایران سے معاہدے کی پاسداری کی توقع کیسے کر رہے ہیں؟

مزید پڑھیے

Most Popular