
غزہ : صیہونی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ پر بم برسادئے۔ جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف مقامات پر بمباری کی۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ غزہ سے دو راکٹ داغنے کے جواب میں کیا۔ وسطی غزہ میں راکٹ بنانے والی مشتبہ فیکٹری پر بمباری کی ہے جو حماس تحریک کے زیر انتظام چلائی جا رہی تھی۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی سے ملک کے جنوب میں عسقلان شہر کی طرف دو راکٹ داغے جانے کا پتہ لگایا ہے۔ آئرن ڈوم سسٹم نے پہلے میزائل کو روکا، جبکہ دوسرا عسقلان شہر کے قریب ایک کھلے علاقے میں گرا۔کسی گروپ نے راکٹ داغنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


































