
مناما: صیہونی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے اپنے ناپاک قدم بحرین کی سرزمین پر رکھ دئے، صیہونی وزیر خارجہ نے بحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد پہلی بار سرکاری دورہ کیا ہے، انہوں نے بحرین کے شاہ حمد ال خلیفہ کے ساتھ مناما میں اسرائیل کے پہلے سفارت خانے کا افتتاح بھی کیا،گزشتہ سال اسرائیل کا دورہ کرنے والے بحرینی وزیر خارجہ عبدالطیف بن راشد الثانی نے مناما ہوائی اڈے پر صیہونی ہم منصب کا استقبال کیا، اسرائیلی وزیر خارجہ نے شاہ حماد سے ملاقات کی جس میں معاشی اور سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوطرفہ بات چیت میں دونوں ممالک نے ایران کو خطرہ قرار دیا، اسرائیلی اور بحرینی وزیر دفاع نے اسپتال، پانی اور بجلی کے مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے، مشترکہ پریس کانفرنس میں بحرینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ہم منصب کے اس دورے سے مشرق وسطی میں امن و استحکام کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام بھی خوش حال ہوں گے۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اور خلیج میں اس کے دوست ممالک کا اتحاد ایک دلیرانہ اتحاد ہے، جس سے خطے میں رواداری، استحکام اور خوش حالی کو فروغ ملے گا۔


































