Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

یمن کے متحارب فریقوں میں جنگ بندی میں 2 ماہ کی توسیع پر اتفاق

نیویارک : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن کے متحارب فریقوں نے 2 ماہ کے لیے جنگ بندی کے سمجھوتے میں توسیع کے فیصلے پر اتفاق کرلیا ہے۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈبرگ نے ایک بیان میں کہا کہ فریقین کی جانب سے جلد از جلد توسیع شدہ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ ہانس گرنڈبرگ اضافی اقدامات کے ساتھ 6 ماہ کی جنگ بندی پر زور دے رہے تھے لیکن دونوں فریقین کو جنگ بندی کے موجودہ معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق تحفظات ہیں اور اس حوالے سے بداعتمادی کی گہری جڑیں موجود ہیں۔ یمن تنازع کے سبب ہزاروں افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد بھوک کا شکار ہیں جس نے سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد کو ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کے خلاف کھڑا کر دیا ہے۔ حوثیوں نے سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد پر الزام عائد کیا کہ وہ حوثیوں کے زیر قبضہ حدیدہ اور دارالحکومت صنعا میں ایندھن کی کھیپوں کی متفقہ تعداد کی ترسیل نہیں کر رہا۔

مزید پڑھیے

Most Popular