
صنعا : یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کردی نیشنل سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبدالملک العجری نے کہا کہ وہ مذاکرات کیخلاف نہیں لیکن کسی بھی طرح کی گفتگو بیرونی دباؤ سے دور اور مناسب ماحول میں ہونی چاہئے عبدالملک العجری نے کہا کہ یہ عقل مندی نہیں ہے کہ مذاکرات کی میزکو آگے کردیا جائے اور پھر پیچھے سے باہری طاقتیں تلوار کھینچیں اور محاصرہ جاری رکھیں ۔ایک ماہ پہلے یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی نے سعودی عرب کے دباؤ میں اپنی طاقت و تمام صدارتی اختیارات صدارتی کونسل کے سپرد کردیئے تھے۔


































