Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حساس صیہونی اہداف پر یمنی فوج کے کامیاب ڈرون حملے

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام اور اس کے دلیر مجاہدین کی حمایت اور غزہ کے خلاف جاری نسل کشی پر مبنی صیہونی جنگی جرائم کے جواب میں یمنی ڈرون یونٹ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واقع متعدد حساس صیہونی ٹھکانوں کے خلاف بیک وقت 2 موثر آپریشن انجام دیئے ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے تاکید کی کہ 3 ڈرون طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے انجام پانے والے اس مزاحمتی آپریشن میں مقبوضہ فلسطینی علاقے نقب میں واقع ایک اہم اسرائیلی ہدف پر 2 ڈرون طیاروں کے ساتھ کامیاب حملہ کیا گیا جبکہ تیسرے ڈرون طیارے نے ام الرشاش (ایلات) کی بندرگاہ میں واقع ایک اہم اسرائیلی ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا جبکہ اللہ کے فضل سے اس آپریشن نے اپنے تمام مقاصد حاصل کر لئے ہیں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیلی رژیم، غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف اپنے مسلسل وحشیانہ جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے نہ صرف نہتی عورتوں اور معصوم بچوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کر رہی ہے اور عام شہری مکانات کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں تک پر بھی وحشیانہ بمباری کر رہی ہے بلکہ وہ غزہ کی پٹی تک خوراک و ادویات کو پہنچنے سے بھی مسلسل روک رہی ہے! جنرل یحیی السریع نے تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف جاری نسل کشی پر مبنی اسرائیلی جنگی جرائم، پوری اسلامی قوم کو اپنی مذہبی، اخلاقی و تاریخی ذمہ داری کے سامنے لا کھڑا کرتے ہیں درحالیکہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی خاموشی و کمزوری کا اظہار نہ صرف قابض صیہونیوں کو اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو عملی جامہ پہنانے میں مدد دے گی بلکہ انہیں، دوسرے ممالک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے اور تقسیم در تقسیم کر دینے میں بھی ممد و معاون ثابت ہو گی!.

مزید پڑھیے

Most Popular