
صنعا : یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع کے لئے اقوام متحدہ کی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے۔ سیاسی کونسل نے سعودی اتحاد کے ساتھ جنگ بندی کے مسئلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے سلسلے میں حالات و تقاضوں اور اسی طرح اس بات کو مد نظ رکھا جائے گا کہ سعودی اتحاد نے جنگ بندی پر کس حد تک عمل کیا ہے جبکہ تعز سمیت تمام صوبوں کے راستے کھولے جانے کو جنگ بندی کی شرطوں میں اولویت حاصل ہو گی تاکہ عوام کے مسائل و مشکلات میں کچھ کمی واقع ہو سکے۔ سیاسی کونسل نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور سعودی اتحاد کہ جس نے تیل و گیس کی دولت و ثروت اور بندرگاہوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے اور اسی طرح بینکنگ امور کے پیش نظر ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور بقایاجات ادا کریں اور اس بات کی صمانت دیں کہ وہ اپنے اس فریضے پر آئندہ بھی عمل کرتے رہیں گے اور یہ انسان دوستانہ بنیادوں پر بھی ضروری ہے کہ یہ کام انجام دیا جائے۔یمن کی اعلی سیاسی کونسل، سعودی اتحاد کی جانب سے بحری جہازوں کو بندرگاہ تک پہنچنے سے روکنے اوربروقت پروازیں انجام نہ دینے اور اقوام متحدہ کی جانب سے فرائض کی انجام دہی میں لیت و لعل کو قابل مذمت سمجھتی ہے۔


































