
نئی دہلی : حریت رہنما یاسین ملک نے جھوٹے مقدمے میں سزا پر تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کر رکھی ہے جس کے باعث طبیعت ناساز ہونے پر انھیں جیل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ کشمیری رہنما 51سالہ یاسین ملک نے تہاڑ جیل میں 5 روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے اور طبیعت بگڑنے پر انھیں جیل کے اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارت میں واقع تہاڑ جیل کے سب سے حساس حصے میں قید حریت رہنما کو جب ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تو انھوں نے بھوک ہڑتال کردی۔


































