
بیروت : حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ جمعہ کو اپنی تقریر میں کیا اعلان کریں گے اس تجسس نے صیہونی حکام کو پریشان کردیا ہے۔ ہر کوئی یہ جاننے کے لئے متجسس ہے کہ حزب اللہ کیا سوچ رہی ہے۔ مبصرین کاکہنا ہے کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل یقینی طور پر وہ سب کچھ نہیں کہیں گے جو حزب اللہ کے پاس ہے اور ساتھ ہی لبنانی محاذ کے بارے میں کچھ سرخ لکیروں پر بھی بات کریں گے۔ حسن نصر اللہ کی تقریر جنگ کے دوران ایک فیصلہ کن عنصر ہوگی، لیکن مستقبل کی پیش رفت فوجی میدان پر منحصر ہوگی۔


































