Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

مغربی کنارے کا الحاق سرخ لکیر، قبول نہیں کریں گے، امارات

نیویارک : متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کا الحاق ان کے لیے ایک سرخ لکیر ہے اور ایسی کسی بھی کوشش کو وہ قبول نہیں کریں گے۔ یو اے ای کی نائب وزیر برائے سیاسی امور لانا زکی نسیبہ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کا الحاق فلسطینی ریاست کی خودمختاری اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی محاصرے میں نرمی، اور انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ الحاق کا دعویٰ دسیوں ہزار افراد کے بے گھر ہونے کا جواز نہیں بن سکتا۔ صرف فلسطینی ریاست کا قیام ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا خاتمہ کر سکتا ہے۔
ادھر مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے واضح کیا ہےکہ مصر کسی صورت فلسطینی عوام کی نئی نكبہ قبول نہیں کرے گا اور نہ ہی ان کی جبری ہجرت کا دروازہ بنے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے تسلسل سے غزہ اور پورے خطے کی سکیورٹی اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular