Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

نائجر میں بغاوت کچلنے کیلئے مغربی افریقی ممالک کا فوجی مداخلت کا منصوبہ

ابوجا: مغربی افریقا کے ممالک نے نائجر میں بغاوت کچلنے اور صدر کی دوبارہ بحالی کیلئے فوجی مداخلت کا منصوبہ بنالیا۔ نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں مغربی افریقی ممالک کے سربراہان کا اجلاس ہوا جس میں نائجر میں فوجی مداخلت کی منظوری دے دی۔اکانومک کمیونٹی آف ویسٹ افریقن اسٹیٹس کے کمشنر برائے سیاسی امور عبدالفتاو موسیٰ نے کہا کہ دفاعی سربراہان نے فوجی مداخلت کا منصوبہ تیار کیا ہے تاہم یہ اقدام کب اٹھایا جائے گا اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فوجی مداخلت سے متعلق ہوم ورک کیا ہے۔ تمام ضروری وسائل، کس طرح اور کب فورس تعینات کی جائے گی اس کی بھی منصوبہ بندی کی گئی۔ اکانومک گروپ پہلے ہی نائجر پر پابندی عائد کرچکا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اتوار تک صدر بازوم کا اقتدار بحال نہیں کیا تو طاقت کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular