Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

جائزہ لیکر جلد جواب دیں گے، حماس، اسلامی جہاد نے معاہدہ اسرائیلی موقف کا عکاس قرار دے دیا

غزہ : حماس نے کہا ہےکہ جنگ بندی معاہدے کا جائزہ لیکر جلد جواب دیا جائے گا۔ حماس کے مذاکرات کاروں نے کہا ہے کہ وہ امریکی تجویز کردہ جنگ بندی منصوبے کا اچھی نیت کے ساتھ جائزہ لیں گے اور جلد رسمی جواب دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق مصر اور قطر نے حماس کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے سے آگاہ کیا۔
مزاحمتی تنظیم فلسطینی اسلامی جہاد نے امریکی-اسرائیلی تجویز کی سخت مذمت کی اور اسے صرف ایک مکمل امریکی اسرائیلی معاہدہ قرار دیا ہے۔
اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے معاہدے کو اسرائیل کے موقف کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ پورے خطے میں کشیدگی اور نئے تنازعات بھڑکانے کا تیار شدہ نسخہ ہے، جس سے امن کی کوششوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
ادھر فلسطینی انتظامیہ نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ معاہدے سے قبضے کا خاتمہ اور دو ریاستی حل کے تحت اسرائیل کے ساتھ فلسطین کی خودمختار ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular