Wed Oct 14, 2026

امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

روزانہ کی خبریں

ہندوستان سے امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، بلاول بھٹو

نیویارک: پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ اور حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہندوستان نے بغیر تحقیقات اور ثبوت کے پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث بنے۔ خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے۔ تنازعہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔ بلاول بھٹو نےکہا کہ ہندوستان اسرائیل کی طرح عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ پانی روکنا بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular