
تہران : ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے متعلق امریکی جواب کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایک قوی اور پائیدار معاہدے کے حصول میں سنجیدہ ضرور ہیں مگر کسی قیمت پر ایرانی عوام کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ایٹونیو گوتیرس سے ٹیلی فون پر گفتگو میں حسین امیر عبد اللہیان نے کہا کہ این پی ٹی کانفرنس کے موجودہ سربراہ نے اسرائیل کو این پی ٹی کا رکن بننے کی پابند بنانے والی قراردادوں کو پوری طرح نظر انداز کر دیا ہے اور یہ موضوع کسی قیمت پر ہمارے لئے قابول قبول نہیں ہے۔ وزیر خارجہ ایران کا کہنا تھا کہ اس گفتگو میں طے ہوا ہے کہ اینٹونیو گوتیرس اس موضوع کو اپنے ایجنڈے میں شامل کرکے اُس کا جائزہ لیں گے۔


































