
تل ابیب : امریکی معاون وزیردفاع رونلڈ مولٹری نے مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرکے صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایران اور خطے کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزارت دفاع نے معاون وزیر اور اعلیٰ سطح کے وفد کے دورے کی تصدیق کی ہے۔ چار روزہ دورے میں امریکی وفد نے صیہونی وزارت جنگ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ فریقین نے حزب اللہ اور ایران کی سرگرمیوں سمیت خطے کی مختلف صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکہ اور صیہونی حکومت کی سربراہی میں مغربی ممالک ایران پر ایٹمی اسلحہ بنانے کی کوشش کا الزام لگاتے رہے ہیں جس کا ایران واضح انکار کرتا رہا ہے۔


































