Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

بھارت میں توہین رسالت پر مسلم دنیا میں شدید احتجاج، بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم تیز

دوحہ : بھارت میں برسر اقتدار انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کے ترجمان کے گستاخانہ بیان پر عالم اسلام میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ایران اور قطر سمیت مختلف اسلامی ممالک نے بھارت کے سفیروں کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا جبکہ بھارتی اشیا کے بائیکاٹ کی مہم بھی شروع ہوگئی ہے۔قطر نے دوحہ میں بھارتی سفیرکو طلب کرکے بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت کے ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں مقیم بھارتی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں انہیں شدید احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ کویت نے بھی بھارت کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی سفیر کو دین اسلام سے متعلق گستاخانہ بیان پر احتجاجی مراسلہ دیا۔ کویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ ادھر مصر، سعودی عرب، قطر، بحرین اورکویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم چل پڑی ہے اور بھارت سے درآمد شدہ اشیا استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے جس کی عوام کی جانب سے بھرپور حمایت کی جا رہی ہے۔ عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حماد الخلیل نے بھی بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا حکم جاری کیا ہے۔ اس سے قبل فروری میں وہ بھارت کو مسلمانوں کے خلاف مظالم پر خبردار بھی کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular