
جنین : جنین کیمپ میں صیہونی فوجیوں سے شدید جھڑپوں میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوجیوں نے جنین کے کچھ علاقوں پر یلغار کرکے کئی گھروں کو محاصرے میں لے لیا۔ صیہونی حملے کے بعد فلسطینی جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں اورفلسطینی نوجوانوں نے دستی بموں سے ان کا مقابلہ کیا۔ صیہونیوں نے جنین سے ملحقہ برقین کالونی سے فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرلیا اور اس کے مکان کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ ادھر غرب اردن اور دیگر علاقوں سے بھی 19 فلسطینی جوانوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔


































