Tue Oct 20, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

جنگی تصادم میں بچوں کا نشانہ بننا قابل برداشت نہیں، انسانی حقوق کمیشن

برسلز : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے سربراہ نے اس ماہ فلسطینی بچوں کو قتل اور زخمی کرنے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق چیف مشیل بیچلیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ‘ کسی تصادم کی لپیٹ میں بچوں کو لینا انہیں زخمی اور ہلاک کرنا بہت تکلیف دہ بات ہے۔ اس سال کے دوران بہت سارے بچوں کا ہلاک ہونا اور معذور ہونا قابل برداشت نہیں ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں اپنی فضائی اور توپ خانے کا استعمال کرتے ہوئے اسلامی جہاد گروپ کو نشانہ بنانے کے نام پر بمباری کی تھی جس میں سویلین فلسطینیوں سمیت بچے بھی لقمہ اجل بنے.اس باریےمیں مشیل بیچلیٹ کے دفتر کا کہنا ہے کہ تین دنوں کے دوران 19 فلسطینی بچے جاں بحق ہوئے۔ یہ سب فلسطینی آبادی کے اندر ہوئے اور اس طرح مجموعی طور اس سال 37 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں مشیل بیچلیٹ نے مزید کہا جس کسی بھی حملے کے آغا زمیں ہی جب علم ہو کہ گنجان آبادی کی وجہ سے سویلین نشانہ بنیں گے۔ گھروں سمیت سویلین عمارات تنباہ ہوں گے اور زیادہ نقصان عام لوگوں کو ہی ہوگا تو ایسے حملوں کو ہونا ہی نہیں چاہیے، ان حملوں کو روکا جانا چاہیے۔ ‘ تاہم اقوام متحدہ کی اس ذمہ دار نے اس موقع پر اسرائیل یا اسرائیلی فوج کا نام نہیں لیا ۔ انہوں نے فلسطینی گروپوں کی طرف سے راکٹ داغے جانے کو بھی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ۔

مزید پڑھیے

Most Popular