
واشنگٹن : امریکی ریاست انڈیانا کے شہر گرین وڈ کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق گولیاں چلنے کا واقعہ شاپنگ مال کے فوڈکورٹ میں پیش آیا۔ مسلح شخص رائفل اور گولہ بارود کے ہمراہ فوڈ کورٹ میں آیا اور فائرنگ شروع کر دی۔ گولیوں کی زد میں آ کر تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ موقع پر موجود نوجوان نے فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملزم اکیلا ہی تھا اور اس نے شاپنگ مال میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی تھی، پولیس نے تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی۔


































