
دمشق: شام کےشمال مشرقی صوبے حسکہ میں امریکی فوج کے زیر استعمال چھاؤنی زوردار دھماکوں سے لرز اُٹھی۔ روسی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ قصبے الشدادی کے شمالی اور مغربی مضافات میں کئی زور دار دھماکے سنےگئے۔ جہاں حسکہ میں سب سے بڑا امریکی اڈہ ہے۔ دھماکے کے وقت امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں نے اڑان بھری، جبکہ امریکی فوجیوں نے ایک فلیئر گن سے ہوا میں فائر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے سے قبل دو امریکی فوجی قافلے، جن میں فوجی سازوسامان اور بکتر بند گاڑیاں موجود تھیں، کو اڈے پر بھیجا گیا تھا۔ شدادی میں امریکی اڈے کو بھی کئی ماہ قبل دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔


































