
واشنگٹن : سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ہم امریکی انتخابات پر انحصار نہیں کرتے۔ چاہے ہیریس کامیاب ہوں یا ٹرمپ جیتیں۔ ہمارے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ امریکا کے صدارتی انتخاب سے قبل جاری ویڈیو بیان میں نعیم قاسم نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کا کسی ممکنہ جنگی معاہدے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ جنگ بس میدان جنگ میں ختم ہوگی۔ ہم اسرائیل کو اتنا مجبور کردیں گے کہ وہ جنگ بندی کے لئے کوششیں کرے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مزاحمت، طاقت، تیاری اور برداشت کے ذریعے ہم اسرائیل پر فتح حاصل کریں گے۔ ہماری لغت میں، صرف صبر، برداشت، اور فتح تک میدان میں باقی رہنا ہے


































