
اسلام آباد : امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن دو روزہ پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس چلی گئیں، امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے پاکستان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر قومی سلامتی معید یوسف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں افغانستان کے مستقبل، پاک امریکا تعلقات اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بھارت میں پاکستان کےخلاف موقف اختیار کرنے والی وینڈی شرمن نے پاکستان میں برعکس لہجہ اختیار کیا، پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کی بہتری کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، انسداد دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی، علاقائی سیکیورٹی اور خطے میں قریبی تعاون جیسے جامع معاملات پر بھی بات چیت کی۔


































