
اسلام آباد: امریکا کی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی اور باہمی امور اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات کے دوران معید یوسف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی نئی عبوری حکومت سے بات کرنے اورروابط قائم رکھنے کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں، امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن رات گئے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچی تھیں اپنے دورے میں وہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


































