Mon Oct 19, 2026

ایرانی تنصیبات پر حملہ ہوا تو 9 ممالک کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، مشیر ولی امر مسلمین یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

روزانہ کی خبریں

امریکا کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کرنے پر غور

نیویارک : امریکا سعودی عرب کو حملوں کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے اور بائیڈن انتظامیہ اس سلسلے میں عائد پابندی کے ممکنہ خاتمے پر غور کر رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کرنے سے متعلق حتمی فیصلے کا انحصار یمن جنگ کے خاتمے کی جانب پیش رفت ہو سکتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے سینئر سعودی حکام نے حال ہی میں امریکی حکام پر زور ڈالا ہے کہ خلیجی اتحادیوں کو دفاع کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی ختم کر دی جائے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ اس معاملے پر فی الحال غیر رسمی غور و خوض کر رہی ہے اور یہ ابھی ابتدائی مرحلہ ہے، اس کے فوری نتائج کی توقع قبل از وقت ہو گی۔ ایک امریکی عہدیدار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ ابھی سعودی عرب کے ساتھ جنگی ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق کوئی بات چیت نہیں چل رہی۔ سعودی عرب خطے میں امریکی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار ہے جب کہ صدر جوبائیڈن نے اپنی صدارتی مہم میں سعودی عرب کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی خواہشات کا اظہار کیا تھا۔اپنے سابقہ بیانات کے برعکس گزشتہ دنوں صدر جوبائیڈن نے واشنگٹن پوسٹ میں ایک مضمون کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کیا کہ وہ تیل جیسی دولت سے مالامال سعودی عرب کے ساتھ روابط کو ازسرنو ترتیب دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular