
بیروت : شام کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی تھامس بیرک نے واضح طور پر کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل تنازع پر امریکا اسرائیل کو کچھ کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ لبنانی وزیر اعظم نواف سلام سے ملاقات کے بعد بیروت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے تھامس بیرک نے کہا کہ امریکا اسرائیل پر صرف اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اُسے مجبور نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا لبنان کو حزب اللہ سے ہتھیار چھیننے پر مجبور کررہا ہے اور نہ ہی غیر مسلح نہ کرنے پر لبنان پر پابندیاں لگانے پرغور کر رہا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے شام میں مداخلت نہایت نا مناسب وقت میں کی گئی ہے۔ حملے کیلئے امریکا سے پوچھا گیا اور نہ ہی اجازت لی گئی۔ اسرائیل اپنے دفاع کیلئے جو بہتر سمجھتا ہے کرتا ہے.


































