
واشنگٹن : امریکا نے سعودی عرب اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ میزائل ڈیفنس سسٹم کی مالیت 5 ارب ڈالر سے زائد ہے، سعودی عرب 3.05 ارب اور یو اے ای 2.25 ارب ڈالرز کا میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔ سعودی عرب امریکا سے 300 پٹریاٹ ایم آئی ایم میزائل سسٹم خریدے گا جبکہ یو اے ای زمین سے فضا میں مار کرنے والے تھاڑ میزائل خریدے گا۔ رپورٹس کے مطابق میزائل سسٹم لانگ رینج بیلسٹک، کروز میزائل اور جنگی طیارے مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


































