
واشنگٹن: حماس سے وابستہ افراد اور گروہوں پر امریکا اور برطانیہ نے مزید پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے 7 اکتوبر کے بعد تیسری بار حماس پر پابندیاں لگائیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ پابندیوں میں حماس اور اسلامی جہاد کی مدد کرنے والے میکینزم کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہےکہ جس میکینزم کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے ذریعے ایران، حماس اور اسلامی جہاد کو مدد فراہم کرتا ہے۔ حماس کی صلاحیتوں کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اتحادیوں سے مل کر کام کرتے رہیں گے۔


































