
سان فرانسسکو: امریکا اور چین نے بڑھتی کشیدگی کم کرنے کیلئے فوجی رابطے بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان سان فرانسسکو میں چار گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جوبائیڈن کا کہنا تھاکہ ہم براہ راست، کھلے اور واضح رابطوں پر واپس آ گئے ہیں۔ دونوں ممالک سفارتی رابطے برقرار رکھنے پر بھی متفق ہوئے ہیں۔جو بائیڈن نے اپنے خیال کو دُہرایا کہ شی جن پنگ ایک آمر ہیں۔ بیجنگ نے بائیڈن کے ریمارکس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ جوبائیڈن نے کہا کہ چین امریکا تعلقات کا دروازہ اب دوبارہ بند نہیں ہو سکتا جو کھلا ہے۔ ہمیں مزید پل بنانے اور ایک دوسرے کے درمیان مزید راستے بنانے کی ضرورت ہے۔


































