نیویارک : اقوام متحدہ نے غزہ میں نقل مکانی تیز ہونے اور انسانی بنیادوں پر کارروائیوں پر بڑھتی ہوئی پابندیاں سے خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ لوگ مسلسل ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل مکانی کررہے ہیں چودہ اگست کے بعد 76 ہزار افراد کی نقل مکانی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے ساحلی علاقے پہلے ہی خیموں سے بھرے ہوئے ہیں اور غزہ سٹی سے نقل مکانی کرنیوالوں کو زیکیم کے قریب منتقل ہونے پر مجبور کیا گیا ہے حالانکہ وہ علاقے نقل مکانی کے احکامات کے تحت ہیں۔ اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ غزہ کے اندر انسانی ہمدردی کی ٹیموں کی نقل و حرکت کافی حد تک محدود ہے۔ غذائی قلت سے متعلق اموات کی روزانہ رپورٹیں آرہی ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اقوام متحدہ کا غزہ میں انسانی صورتحال سنگین ہونے کا…
اقوام متحدہ کا غزہ میں انسانی صورتحال سنگین ہونے کا انتباہ
-
Raza Musani - ستمبر 3, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 0
- 0 minute read


































