Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

11 لاکھ فلسطینیوں کو 24 گھنٹوں میں شمالی غزہ چھوڑنے کا الٹی میٹم

غزہ : صیہونی فوج نے شمالی غزہ کے 11 لاکھ فلسطینیوں کو 24 گھنٹوں میں علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ سے کہا ہےکہ وادی غزہ کےشمال میں رہنےوالے ہر شخص کو اگلے 24 گھنٹوں میں جنوبی غزہ منتقل ہو جانا چاہیے۔ جس میں اقوام متحدہ کی تنصیبات اسکول، صحت کے مراکز اور کلینکس میں پناہ لینے والے افراد اور عملہ بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ نے اسرائیل سے حکم منسوخ کرنے کی اپیل کی تاکہ سانحے کو ایک المناک صورتحال میں تبدیل ہونے سے روکا جا سکے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یہ تعداد تقریباً 11 لاکھ ہے جو پوری غزہ پٹی کی آبادی کا تقریباً نصف ہے۔ اُدھر اسرائیل نے چھٹے دن بھی غزہ پر اندھا دھند بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ تازہ بمباری میں مزید 52 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جس سے مرنیوالوں کی تعداد سولہ سو کے قریب جاپہنچی۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ اب تک سینکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ مردہ خانے لاشوں سے بھر گئے ہیں اسپتالوں میں زخمیوں کیلئے جگہ ختم ہوگئی۔
اقوم متحدہ کے مطابق صرف غزہ میں تین لاکھ اڑتیس ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ دنیا کے گنجان ترین علاقے میں ہرطرف اسرائیلی جنگی جرائم کے شواہد بکھرے ہوئے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے چھ دنوں کے دوران غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر چار ہزار ٹن وزنی چھ ہزار بم گرائے ہیں۔ فضائی حملوں میں 3600 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular