Thu Oct 22, 2026

دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید

روزانہ کی خبریں

یوکرین کی نیٹو میں شمولیت تیسری جنگ عظیم کی وجہ بن سکتی ہے، روس کا انتباہ

ماسکو : روسی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری الیگزینڈر وینیڈکٹوف کا کہنا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت تیسری جنگ عظیم کی وجہ بن سکتی ہے۔ایک خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیف کو بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ اس قسم کا اقدام یقینی طور پر معاملات کو جنگ عظیم سوئم کی طرف لے جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شاید وہ بھی یہی چاہتے ہیں، مغرب نے بھی یوکرین کی مدد کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ اس تنازع میں براہ راست فریق ہیں۔واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے چند ہفتے قبل یوکرین کے چار علاقوں کو روس کا باقاعدہ حصہ بنانے کے لیے ایک تقریب منعقد کی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular