
دوحہ : یوکرین جنگ سے قطر کی لاٹری لگ گئی روس پر پابندیوں کے بعد قطر روس کی توانائی کی درآمدات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اہم ملک بن گیا ہے۔ قطر دنیا میں مائع قدرتی گیس (LNG)کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے اور اپنی گیس کی ضروریات کا تقریباً 40 فیصد اب تک روس سے گیس درآمد کرنے والے یورپی یونین کے ممالک کے لیے ایک ممکنہ تجارتی اتحادی بن گیا ہے۔یورپ اور روس کے درمیان توانائی پر انحصار اس وقت تک کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا جب تک کہ کریملن نے فروری میں یوکرین میں فوجی کارروائی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا، جس سے تجارتی تعلقات تیزی سے غیر مستحکم ہوگئے ہیں


































