Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

عرب امارات کا فوری جنگ بندی اور دو ریاستی حل کا کھوکھلا مطالبہ

نیویارک : اسرائیل کے گہرے دوست متحدہ عرب امارات نے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہوئے فوری جنگ بندی، محاصرہ ختم کرنے اور دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔ اماراتی وزیر مملکت لانا نصیبہ نے گذشتہ روز جنرل اسمبلی سے زبانی جمع خرچ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانا، بھوکا رکھنا، جبری بے دخلی اور توسیع پسندانہ عزائم کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے دو ریاستی حل کو فلسطین اسرائیل تنازع کے مستقل اور منصفانہ حل کے لیے بنیادی شرط قرار دیا اور مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے پرزور دیا۔ نصیبہ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے حالیہ عالمی فیصلوں کا خیرمقدم کیا اور دیگر ممالک سے بھی ایسا ہی کرنے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ انسانی امداد کی فوری اور بلاروک ٹوک ترسیل یقینی بنائی جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular