
واشنگٹن : امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں رات گئے فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس افسر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ریاست کے دارالحکومت ہارٹفورڈ سے 20 میل جنوب مغربی علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہم تفتیشی افسران سے حاصل کردہ معلومات پر کام کرکے واقعے میں ملوث افراد کا تعین کر رہے ہیں۔

































