
جدہ : سعودی عرب میں اہل تشیع کو موت کی سزا دینے کا سلسلہ تیز ہو گيا ہے۔ سپریم کورٹ نے 2 بحرینی جوانوں کو سزائے موت کے حکم کی توثیق کردی ہے۔ سعودی عدالت نے صادق ثامر اور جعفر سلطان کو سعودی سرزمین پر تخریبی کارروائیوں کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔بحرین کی ”جوانان 14 فروری“ نامی تنظیم نے سعودی سپریم کورٹ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ عالمی برادری سعودیوں کی تخریبی سیاست کو روکنے کے لئے سامنے آئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صادق ثامر اور جعفر سلطان کو موت کی سزا کے ظالمانہ حکم پر عمل کو رکوایا جائے۔ اس وقت ان دونوں جوانوں کی جان کو خطرہ ہے، جس کی وجہ سعودی سپریم کورٹ کا ظالمانہ حکم ہے سعودی حکومت نے شیعہ اکثریتی علاقے قطیف علاقے کے 2 دوجوانوں کو تین دن پہلے ہی موت کی سزا سنائی تھی .


































