
تہران : ایران میں سیکیورٹی ایجنسی نے 2 یورپی شہریوں کو عوام میں انتشار اور فسادات کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ وزارتِ انٹیلی جنس نے کہا کہ اس نے دو یورپی شہریوں کو تخریب کاری کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ان پر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے فسادات اور عوامی سطح پر انتشار پھیلانے کا الزام ہے۔


































