
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے جنگلات میں آگ سے تباہی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی،وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیردفاع کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں ملکوں کےدرمیان دفاعی، باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں میں باہمی اعتماد اور تعاون کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، وزیراعظم نے ترک صدر طیب اردوان اور ترک عوام کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہوئے ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر اظہار افسوس کیا اور مشکل وقت میں ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی، دوران ملاقات وزیراعظم عمران خان نے دوطرفہ دفاعی تعلقات پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے ترکی کی جانب سے جموں و کشمیر سمیت تمام مسائل پر تعاون فراہم کرنے پر اظہارتشکر کیا۔


































