
دمشق: ترک فوج نے ایک بارپھر شام کے اندر کرد جنگجوؤں پر فضائی حملہ کیا جس میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے دو عسکریت پسند ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ ترکی کے جنگی ڈرون نے گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ صوبہ حسکہ کے قامشلی شہر کے مضافات میں ایک سڑک کے ساتھ سفر کر رہی تھی۔حملے میں گاڑی تباہ اورایک ہائی پروفائل عسکریت پسند اور اس کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا جبکہ 3افراد زخمی ہوئے۔

































