
بغداد: شمالی عراق کے نیم خودمختار کردستان علاقے میں ترک ڈرون حملے میں خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ عراقی سیکیورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ موصل کے مغرب میں واقع دجلہ کے قریب گاڑی کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے، نینوا صوبے کے گورنر نجم الجبوری نے ایک الگ بیان میں کہا کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بجکر 20 منٹ پر اس وقت ہوا جب ایک ترک ڈرون نے موصل کے مغرب میں شہریوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔


































