
نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق کے شمالی علاقے میں واقع صوبہ دہوک پر ترکی کی گولہ باری کی مذمت کردی۔ سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں عراق پر ترک فوج کےحملے کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے ترک فوج کے حملے اور گولہ باری کے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے عراق کی ارضی سالمیت، خودمختاری اور اقتدار اعلیٰ کی حمایت کا اعلان کیا۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا اور تمام رکن ممالک کو اس سلسلے کی جانچ پڑتال میں بغداد کے ساتھ تعاون کی ہدایت دی۔


































