Wed Oct 14, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

ترکی: جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران روسی فائر فائٹر طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک

انقرہ: ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے آپریشن کے دوران روسی فوج کا فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کا فائر فائٹنگ طیارہ Be-200 ترکی کے جنگلات میں آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ طیارے میں پائلٹ سمیت روسی فوج کے 5 اہلکار اور 3 ترکی شہری موجود تھے، ترکی شہری جنگلات میں لگی آگ کی نشاندہی کے لیے روسی عملے کی مدد کر رہے تھے۔ روسی فوج کے مطابق طیارہ جنوبی ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ تاحال طیارہ گرنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ روسی فوج اور ترک حکومت نے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
ترکی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کے شکار طیارے سے لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں ایک ملٹری طیارہ اور ہیلی کاپٹر استعمال کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کے جنگلات میں دو ہفتے سے خوفناک آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک 250 مقامات پر آگ بجھائی جا چکی ہے، جس کے لیے غیر ملکی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جارہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular