
انقرہ : ترکی میں خاتون سمیت کم سے کم 7 فلسطینی ایک ماہ کے اندر پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے، اہل خانہ کی اپیلوں اور فلسطینی حکام کی پیروی کے باوجود لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے ، ترکی میں فلسطینی کمیونٹی کے دو افراد نے انکشاف کیا کہ آغاز میں ایک ماہ پہلے 4 فلسطینی استنبول شہر میں اچانک لاپتہ ہوگئے تھے، کچھ دن بعد قونیا شہر سے ایک نوجوان، اور دو فلسطینی یونان۔ ترکی سرحد کے قریب جب کہ ایک خاتون چند روز قبل استنبول سے لاپتہ ہوئی، 25 ستمبر کو غزہ کے الشاطی پناہ گزین کیمپ کے احمد القیشاوی اسٹروٹ کے علاقے اور عبدالرحمن ابو نواح الخلیل استنبول کے علاقے بیلیک سے لاپتہ ہوئے، غزہ کے ناہض الکفارنہ 13 ستمبر کو اسٹروٹ سے لاپتا ہوا، جب کہ مہا الشاعر نامی ایک خاتون جو تین بچوں کی ماں ہے 25 ستمبر سے غائب ہے، غزہ سے تعلق رکھنے والے سامی الیازجی کو ترکی یونان کی سرحد کے قریب سے غائب کیا گیا، غزہ میں خان یونس کے سلیمان ابو غبن اور جینین کے برقین شہر سے تعلق رکھنے والے علاء الدین حمادہ جو پنکیٹ یونیورسٹی کا ایک طالب علم ہے 21 ستمبر استنبول سے لاپتا ہے، الخلیل کے محمد سلھب التمیمی سلجون یونیورسٹی کا ایک طالب علم ہے لاپتا ہونے والے افراد میں شامل ہے۔


































