امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل ایران پر کرے تو اس کی مدد کی جائے، فرانسیسی صدر کے مشورہ پر ٹرمپ ایرانی وزیر خارجہ سے ملنے کو تیار ہوگئے تھے،جان بولٹن
ٹرمپ کو پتہ ہی نہیں کہ برطانیہ جوہری طاقت ہے،وہ ونیزویلا پرحملہ کیلئے تیار تھے،اہلکار ان کا مذاق اڑاتے تھے،پومپیو نے کہا ٹرمپ کے دماغ میں گوبر بھرا ہے
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے اپنی نئی کتاب میں اسرائیل کو ایران کیخلاف حملہ پر اکسانے سمیت کئی رازو ں سے پردہ اٹھادیا ہے، جان بولٹن نے اپنی کتاب میں لکھاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 میں ایک اجلاس کے دوران مجھ سے (بولٹن) سے کہا تھا کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرتے ہیں تو ان کی حمایت کی جائے گی، جان بولٹن نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے اگست 2019 کے دورہ فرانس اور گروپ-7 کے اجلاس میں شرکت کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے امریکی صدر ٹرمپ کو جواد ظریف سے ملنے کا مشورہ دیا جسے انہوں نے قبول کرلیا تھا، جان بولٹن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی عہدے کیلئے انتہائی غیر موزوں ہیں اور ٹرمپ نے نومبر کے صدارتی انتخابات جیتنے کیلئے چین کے صدر شی جن پنگ سے مدد مانگی، صدر ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردغان کو سنہ 2018 میں ایک ترک کمپنی کے ممکنہ طور پر ایرانی پابندیوں کی ممکنہ خلاف ورزی میں مدد کی پیش کش کی تھی،ایک اقتباس کے مطابق 2018 میں برطانوی وزیرِ اعظم ٹیریسا مے سے ایک ملاقات کے دوران ایک اہل کار نے برطانیہ کا ذکر ایک جوہری طاقت کے طور پر کیا تو ٹرمپ نے کہا کہ ’اوہ، آپ کیا ایک جوہری طاقت ہیں؟ ، ایک مرتبہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ مزیدار ہو گا کہ ہم وینزویلا میں فوجی مداخلت کریں اور جنوبی امریکہ کی اقوام ’ریاست ہائے متحدہ کے اتحادی ہوں، مسٹر بولٹن کی کتاب میں ایسی کئی مثالوں کا ذکر کیا گیا ہے جن کے مطابق وائٹ ہاوس کے اہلکاران بھی صدر ٹرمپ کا مذاق اڑاتے ہیں ،وہ وائٹ ہاوس کو ناکارہ ادارہ کہتے ہیں جس میں کسی اجلاس کا ماحول ایک پالیسی ساز ادارے کے بجائے کھانے کے لیے جھگڑے کا ماحول پیش کرتا ہے، وزیرِ خارجہ پومپیو جن کا ٹرمپ کے وفا داروں میں شمار ہوتا ہے، کے متعلق کہا جاتا ہے کہ انھوں نے ایک نوٹ لکھا تھا جس میں صدر کے متعلق کہا گیا تھا کہ ان کے دماغ میں گوبر بھرا ہوا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملے کیلئے اکسایا(سابق مشیر…
ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران پر حملے کیلئے اکسایا(سابق مشیر کا انکشاف)
-
Ilyas - جون 26, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 16
- 1 minute read


































